سابق باسکٹ بال سٹار نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شرکت کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال سٹار 1998 میں ریٹائر ہو گئے تھے ، مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہیں ہوئی،رپورٹ

ہفتہ 2 مئی 2020 17:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) امریکا کے سابق باسکٹ بال چمپئن مائیکل جارڈن نے 2 گھنٹے کی تقریب میں شریک ہونے کی 100 ملین ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی۔شکاگو بلز کی جانب سے کھیلنے والے سابق باسکٹ بال اسٹار 1998 میں ریٹائر ہو گئے تھے تاہم اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں ذرا برابر بھی کمی واقع نہ ہوئی اور لوگ آج بھی ان کے کھیل کے دیوانے ہیں۔

امریکا کے نامور اسپورٹس ایجنٹ ڈیوڈ فاک نے ڈبلیو ایف اے این کے پروگرام ’بومر اینڈ جیو‘ میں اپنے سابق کلائنٹ کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اپنے دور کے مشہور ترین باسکٹ بال کھلاڑی پراجیکٹس کے انتخاب کے حوالے سے بہت ہی محتاط ہیں۔ڈیوڈ فاک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے سابق کلائنٹ مائیکل جارڈن کو ایک سے دو گھنٹے کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔

(جاری ہے)

باسکٹ بال ایجنٹ نے پیشکش کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم انہوں نے کہا کہ خدا جارڈن پر رحم کرے، وہ بہت ہی کامیاب انسان ہے جس کی وجہ سے اس کے پاس مواقع ہیں کہ وہ کیا چیز کرنا چاہتا ہے اور کیا نہیں چاہتا۔ڈیوڈ فاک نے کہا کہ میں اس سے بہت متاثر ہوا کہ وہ اپنے نام سے جڑے کسی بھی پراجیکٹ میں شمولیت کے حوالے سے بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ای ایس پی این نے اسپورٹس کی دنیا کیایک تاریخ ساز کھلاڑی مائیکل جارڈن کی زندگی پر مبنی ڈاکیو منٹری ’ دی لاسٹ ڈانس‘ کی سیریز کاآغاز کیا تھا جو 17 مئی تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 17:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :