ثانیہ مرزا کو ’فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ‘ کیلئے نامزد کردیاگیا

فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر ہوگا جویکم سے 8 مئی تک جاری رہے گی

ہفتہ 2 مئی 2020 17:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ۔ایشیا اوشیانا زون کی جانب سے ثانیہ مرزا کو انڈونیشیا کی پرسکا میڈیلین نوگروہو کے ہمراہ نامزد کیا گیا، فاتح کا انتخاب شائقین کی آن لائن ووٹنگ پر ہوگا جویکم سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا کی گذشتہ ماہ فیڈکپ میں واپسی ہوئی تھی،انہوں نے بھارت کو پلے ا?ف میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 17:25:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :