فہمیدہ مرزا کی کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں اور سپورٹس کمیونٹی کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزرا کا ورچوئل اجلاس بلانے کی تجویز

وفاقی وزیر نے چاروں صوبوں پنجاب ،سندھ کے پی کے ،بلوچستان اور کشمیر ،گلگت کے وزائے سپورٹس کے نام لکھے گئے مراسلے لکھ دیئے

ہفتہ 2 مئی 2020 20:44

فہمیدہ مرزا کی کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں اور سپورٹس کمیونٹی کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزرا کا ورچوئل اجلاس بلانے کی تجویز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کرونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات پر گفتگو اور ان کے حل کیلئے قومی سطح پر تجاویز کی تیاری کیلئے نیشنل سپورٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ورچوئل سیشن کے انعقاد پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چاروں صوبوں پنجاب ،سندھ کے پی کے ،بلوچستان اور کشمیر ،گلگت کے وزائے سپورٹس کے نام لکھے گئے مراسلے میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و صدر پاکستان سپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سپورٹس کی معارشرے میں اہمیت مسلمہ ہے،کھیلوں اور کھلاڑیوں کے بغیر صحت مند معاشرے کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا،پاکستان معاشرے میں بھی کھیلوں کے بہترین کردار کی حقیقت مسلمہ ہے،کرونا وائرس نے جہان زندگی کی دیگر سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں کھیل بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں،پاکستان میں کرونا کی وجہ سے نیشنل یا انٹر نیشنل سطح پر ہونے والے کھیلوں کے تمام ایونٹس یا تو منسوخ ہو چکے ہیں یا پھر ملتوی کیے جا چکے ہیں جن کی وجہ سے کھیل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،ان حالات میں وفاقی اور صوبائی سطح پر ہنگامی طور پر پالیسی کی تیاری کی شدید ضرورت ہے،مراسلے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ان مشکلات کے حل کیلئے ہمیں مل کر کوششیں کر نے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں اور کشمیر ،گلگت کے سپورٹس منسٹرز کو ان حالات سے نکلنے کیلئے مشاورت کی ضرورت ہے،انہوں نے اپنے مراسلہ میں سپورٹس منسٹرز کے مجوزہ ورچوئل سیشن کا ایجنڈہ بھی تجویز کیا ہے جس میں کرونا کی وجہ سے کھیلوں پر پڑنے والے بدترین اثرات،ان حالات سے نکلنے کیلئے صوبائی حکومتوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات،کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے کھلاڑیوں کی مشکلات،صوبائی حکومتوں کی طرف سے کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے امداد کی صورتحال،ان بحرانی حالات میں قومی سطح کی پالیسی کی تشکیل جیسے نکات شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 02/05/2020 - 20:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :