پی سی بی نے فون کرکے کلیئر ہونے کا بتایا، سلیم ملک

کتنوں نے ہرجانے کا دعویٰ کیا اور کتنوں کو ملا، کورٹ کے باہر ہی صلح صفائی ہوجاتی ہے، سابق کپتان

ہفتہ 2 مئی 2020 20:44

پی سی بی نے فون کرکے کلیئر ہونے کا بتایا، سلیم ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمد سبحان نے مجھے فون کر کے کہا آپ کلیئر ہوگئے ہیں، بورڈ نے میرے پراویڈنٹ فنڈ کے پیسے بھی کلیئر کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ میں نے ماضی میں جب بھی اس معاملے پر بات کرنے کی کوشش کی تو اچھوتوں کی طرح برتائو کیا گیا،جبکہ میں نے اپنی صفائی پیش کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے اور آج پھر کر رہا ہوں۔

سلیم ملک کاکہنا تھا کہ کتنوں نے ہرجانے کا دعویٰ کیا اور کتنوں کو ملا، کورٹ کے باہر ہی صلح صفائی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بہت سارے لوگوں نے بیانات دیئے مگر میں کورٹ گیا اور وہاں سے کلیئر ہوا۔سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ وہ کیا کہتے ہیں اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،ان کے صرف الزامات ہی ہیں، ثبوت بھی تو لائیں۔
وقت اشاعت : 02/05/2020 - 20:44:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :