شعیب اختر ،نوجوان فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ کے ساتھ باوٴلنگ کے خواہاں

عمران خان کے ساتھ باوٴلنگ کرنے کا موقع ملتا تو خوش قسمتی سمجھتا، شعیب اختر

پیر 4 مئی 2020 20:14

شعیب اختر ،نوجوان فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ کے ساتھ باوٴلنگ کے خواہاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2020ء) سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈیجٹل مہم کا تیسرا مرحلہ3مئی بروزاتوار کو شروع ہوا جہاں مداحوں کوٹیسٹ فاسٹ باوٴلرز میں سے اپنی پسندیدہ جوڑی چننے کا موقع دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شعیب اختر نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے نوجوان فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ کو اپنے ڈریم پیئر کے لیے چنا ہے۔
شعیب اختر:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ باوٴلرز میں سے عمران خان کے ساتھ باوٴلنگ کرنے کا انتخاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے باوٴلنگ کرتے تو دونوں کھلاڑیوں کی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باوٴلر کا غضہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔
نسیم شاہ:
قومی ٹیسٹ کرکٹ نسیم شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے بعد اب شعیب اختر کی جانب سے مجھے اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے پران کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ فاسٹ باوٴلرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لییکسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ جن فاسٹ باوٴلرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ باوٴلنگ کی خواہش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باوٴلر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے، شعیب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔


ادھر ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے حسن علی کو اپنی ڈریم جوڑی میں چن لیا ہے۔محمد عباس 18 ٹیسٹ میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
محمد عباس:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ماضی کے عظیم باوٴلرز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ان کے لیے ایک مشکل انتخاب ہوگا تاہم وہ وسیم اکرم کے ساتھ باوٴلنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔


فاسٹ باوٴلر محمد عباس نے کہ وہ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کے ہمراہ باوٴلنگ کا انتخاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ فاسٹ باوٴلرز میں سے حسن علی کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کریں گے۔
ڈریم ٹیسٹ جوڑی چننے کے لیے فاسٹ باوٴلرز کے انتخاب کا معیار 75 ٹیسٹ وکٹیں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعیمداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باوٴلرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔

جہاں فاسٹ باوٴلرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی جوڑیوں پر مشتمل مہم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔
اس دوران اوپنرزکی مہم میں 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل جوڑی مقبول ترین رہی۔ اس مہم میں سعید انور اور ماجد خان کو دوسری مقبول ترین جوڑی کا درجہ ملا۔
مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔
دو روز تک جاری رہنے والی فاسٹ باوٴلرز کے ڈریم پیئرز پر مشتمل مہم کے بعد اسپنرز، آلراوٴنڈرز، وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/05/2020 - 20:14:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :