شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے خواہاں

میرے پاس کھیل کا جو تجربہ اور علم ہے میں اس کو دوسروں تک منتقل کرنا چاہتا ہوں

منگل 5 مئی 2020 13:07

شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے خواہاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے خواہاں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر سے سوشل میڈیا پر پوچھا گیا کیا آپ بھارتی ٹیم کا بالنگ کوچ بننا پسند کریں گی ۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ میرے پاس کھیل کا جو تجربہ اور علم ہے میںاس کو دوسروں تک منتقل کرنا چاہتا ہوں اور میرا کام اسے پھیلانا ہے، میں نے اپنے کرئیر میں جو سیکھاوہ دوسروں کو سکھانا چاہتا ہوں ۔

ا نہوں نے کہا کہ میں زیادہ جارحانہ رویہ رکھنے اور بات کرنے والے بالرز تیار کروں گا اور ان کی منفرد کارکردگی سے سب لطف اندوز ہوں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تھا اب میںاسی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 13:07:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :