ٹیموں کی بجائے کراؤڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے بڑا مسئلہ : کرکٹ آسٹریلیا

مناسب قرنطینہ اور بائیوسکیورٹی پروٹوکول سب سے اہم ہے: آسٹریلوی وزیر کھیل رچرڈ کولبیک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 مئی 2020 13:11

ٹیموں کی بجائے کراؤڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے بڑا مسئلہ : کرکٹ آسٹریلیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مئی 2020ء ) آسٹریلیا نے ٹیموں کے بجائے کراؤڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے بڑا مسئلہ قرار دیدیا۔ رواں برس کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے پر کرکٹ آسٹریلیا اور فیڈرل حکومت میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، جمعے کو ملکی انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس بحالی کے حوالے سے فریم ورک جاری کرچکا ہے۔ وزیر کھیل رچرڈ کولبیک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلیے غیرملکی ٹیموں کی آسٹریلیا آمد کے بجائے کراؤڈ کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز اور ورلڈ کپ کو اپنے شیڈول پر ہوتا دیکھنا پسند کروں گا، میگا ایونٹکا اصل مسئلہ باہر سے ٹیموں کی آمد نہیں بلکہ کراؤڈ ہے، یہ ایک ایسا ایشو ہے جس کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم سب جانتے ہیں کہ بھرے ہوئے سٹیڈیم اور خالی نشستوں کے سامنے کھیلنا یکسر مختلف ہے، اسی طرح ہمیں کھلاڑیوں کے تعاون سے ایک مناسب حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہوگی، اگر مناسب قرنطینہ اور بائیو سکیورٹی پروٹوکول موجود ہو تو پھر ایونٹ اپنے وقت پر کھیلا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تماشائیوں کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت دینے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس کا مکمل طور پر انحصار ہماری وائرس پر قابو پانے اور ٹیسٹنگ صلاحیت پر ہے، ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
وقت اشاعت : 05/05/2020 - 13:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :