پی ایس ایل 5،ہاشم آملہ نے حیدر علی کی مدد کیسے کی؟

سابق پروٹیز کپتان میرے کمرے میں آکر حوصلہ افزائی کرناچاہتے تھے، ان سے جو ٹپس ملیں اس نے پی ایس ایل میں بہت فائدہ دیا: نوجوان بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 6 مئی 2020 13:10

پی ایس ایل 5،ہاشم آملہ نے حیدر علی کی مدد کیسے کی؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مئی 2020ء ) نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ حیدر علی نے بتایا ہے کہ اس کارکردگی میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ کا بہت اہم کردار رہا۔ حیدر علی نے پی ایس ایل کے دوران ہاشم آملہ کا ایک دلچسپ قصہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں ان سے اچھا انسان نہیں دیکھا ہے۔

حیدر علی نے بتایا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں ناکام ہونے کے بعد میں بہت مایوس تھا جس کے بعد ہاشم آملہ نے مجھ سے میرے کمرے کا نمبر پوچھا کیونکہ وہ وہاں آ کر میری حوصلہ افزائی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈری بیٹسمین ہیں، وہ مجھے بھی اپنے کمرے میں بلا سکتے تھے، ان کے آنے سے قبل میں ہاشم آملہ کے کمرے میں چلا گیا اور اس رات انہوں نے مجھے جو ٹپس دیں اس سے پی ایس ایل فائیو میں بہت مدد ملی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوران حیدر علی اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے درمیان چھڑپ ہو گئی تھی۔ حیدر علی نے بتایا کہ حارث رؤف بہت جارحانہ انداز سے بولنگ کر رہے تھے، انہوں نے باؤنسر کر کے مجھے ایک دو جملے بھی کسے جس کے بعد شعیب ملک نے مجھے کہا کہ اگلی گیند جو بھی ہو چھکا مارنے کی کوشش کرنا اور میں نے وہی کیا، باؤنسر کے بعد اگلی گیند باؤنڈری کے باہر تھی۔
وقت اشاعت : 06/05/2020 - 13:10:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :