پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں فٹ بال کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کرے، سردار شانی ڈوگر

ملک میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، مایہ ناز فٹبالر کی گفتگو

بدھ 6 مئی 2020 14:39

پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں فٹ بال کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کرے، سردار شانی ڈوگر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں فٹ بال کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹ بالر سردار شانی ڈوگر نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے تاکہ یہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، علی شیر کلب ناگوکی سرلی کے کھلاڑی سردار شانی ڈوگر نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور آج سے کئی چار دہائیوں قبل حکومت یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرواتی تھی ان مقابلوں سے کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے آتا تھا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن اس وقت تعلیمی اداروں میں بھی کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، کرونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور اس وباء نے کھلاڑیوں کو گھروں تک محدود کردیاہے اور کھیلوں کے میدان غیر آباد کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء سے بچانے کے لئے احتتاطی تدبیر پر عمل کریں اور اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر بھی توجہ دیں۔
وقت اشاعت : 06/05/2020 - 14:39:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :