پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے گنیزورلڈ ریکارڈ کا تیسرا اعزاز اپنے نام کرلیا

بدھ 6 مئی 2020 14:39

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے گنیزورلڈ ریکارڈ کا تیسرا اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا تیسرا اعزازاپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق 2014 سے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کرنے والی 27 سالہ حاجرہ خان کونیا ریکارڈ قائم کرنے پر عالمی ادارے نے سند جاری کردی۔حاجرہ خان نے بتایا کہ گزشتہ سال فرانس کے شہر لیون میں 69 گھنٹے کا طویل مخلوط فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں 800 کھلاڑی شامل تھے، حاجرہ خان نے اس طویل ترین میچ میں شرکت کرتے ہوئے متعدد گول اسکور کیے۔
وقت اشاعت : 06/05/2020 - 14:39:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :