شارجہ،عمارت میں آتشزدگی سے متاثر ہونیوالوں میں پاکستانی کراٹے کا سعدی عباس بھی شامل

بدھ 6 مئی 2020 22:19

شارجہ،عمارت میں آتشزدگی سے متاثر ہونیوالوں میں پاکستانی کراٹے کا سعدی عباس بھی شامل
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) شارجہ میں 48 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والوں میں پاکستانی کراٹی کا سعدی عباس بھی شامل ہیں۔پاکستان کے ٹاپ کراٹے کھلاڑی سعدی عباس نے بتایا کہ وہ متاثرہ بلڈنگ کی 38 ویں منزل پر رہائش پذیر تھے۔سعدی عباس کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ خیریت سے ہیں تاہم اپارٹمنٹ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت جیسے ہی الارم بجا ہم فلیٹ سے باہر آگئے تھے، جس کے بعد پولیس نے رات ہوٹل میں ٹھہرایا،کلیئرنس ملے گی توواپس جاکر حالات دیکھیں گے۔خیال رہے کہ سعدی عباس کراٹے کے عالمی مقابلوں میں 16 گولڈ میڈلز حاصل کرچکے ہیں جس میں دو مرتبہ کامن ویلتھ چیمپئن شپ، ایک ایشین کراٹے چیمپئن شپ، دو ساؤتھ ایشین گیمز اور چار مرتبہ ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلز شامل ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ رات شارجہ میں واقع ایک رہائشی عمارت ابکو ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/05/2020 - 22:19:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :