پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7مئی کوورلڈ اتھلیٹکس ڈے منایاگیا

پاکستانی اتھلیٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنا خوشی کی بات ہے، صدر پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن

جمعرات 7 مئی 2020 18:16

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7مئی کوورلڈ اتھلیٹکس ڈے منایاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7مئی کوورلڈ اتھلیٹکس ڈے منایاگیا۔اتھلیٹکس ڈے کا مقصد دنیا کے اتھلیٹس میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، 1996 سے ہر سال سات مئی کو انٹر نیشنل امیچور اتھلٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ ڈے منایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کوروناوائرس لاک ڈاون کے باعث پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے کسی ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا۔صدر پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کے مطابق پاکستانی اتھلیٹس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آنا خوشی کی بات ہے ۔ انٹرنیشنل اتھلیٹکس فیڈریشن نے بھی آج کسی ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا۔ کسی ایونٹ سے اہم اتھیلٹس کی حفاظت ہے۔
وقت اشاعت : 07/05/2020 - 18:16:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :