یاسر شاہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ناکام کیوں؟ مشتاق احمد نے وجہ بتا دی

وائٹ بال میں ناکام لیگ سپنر کی بولنگ میں ورائٹی نہیں ،محدود اوورزمیں ہارڈ ہٹرز کی موجودگی کے سبب مسٹری سپنرز زیادہ کامیاب ثابت ہورہے ہیں:سابق لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مئی 2020 14:09

یاسر شاہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ناکام کیوں؟ مشتاق احمد نے وجہ بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مئی 2020ء ) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ یاسر شاہ، ناتھن لیون اور روی چندرن ایشون بولنگ میں ورائٹی نہ ہونے کی وجہ سے وائٹ بال کرکٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔ 49 سالہ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ تینوں سپنرز ٹیسٹ کرکٹ میں کافی کامیابی سمیٹ چکے مگر محدود اوورز کے مقابلوں میں زیادہ بہتر ثابت نہیں ہوئے، دوسری جانب اگر آپ چاہل اور کلدیپ یادیو کی جانب دیکھیں تو وہ گزشتہ 2 برس کے دوران بھارت کو کئی سفید بال کے میچز جتوا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ محدود اوورزمیں ہارڈ ہٹرز کی موجودگی کے سبب مسٹری سپنرز زیادہ کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ روی چندرین ایشوین اب تک 71 ٹیسٹ میچز میں 365 شکار کرچکے ہیں ، کینگرو آف سپنر نیتھن لیون اب تک 96 ٹیسٹ میچز میں 390 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ یاسر شاہ اب تک 39 ٹیسٹ میچز میں 213 وکٹیں لے کر اپنے اپنے ممالک کو کئی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلواچکے ہیں تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ان تینوں سپنرز کی کارکردگی انتہائی واجبی رہی ہے۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 08/05/2020 - 14:09:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :