کپتانی سے محرومی کے بعد سرفراز احمد سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بھی باہر

سی کیٹگری میں رکھا گیا ، کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی مراعات اور معاوضے میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مئی 2020 16:38

کپتانی سے محرومی کے بعد سرفراز احمد سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بھی باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 مئی2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر ہوگئے ،انہیں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 21-2020ء کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی مراعات اور معاوضے میں کسی قسم کی کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کرکٹ بورڈ کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان ، ڈائریکٹر انٹر نیشنل ذاکر خان اور ہیڈ کوچ /چیف سلیکٹر مصباح الحق شامل ہیں جنہوں نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔

32 سالہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد جو نہ صرف کپتانی اور قومی ٹیم کے کسی فارمیٹ کی ٹیم میں شامل نہیں ،انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے باہر کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس سے قبل ٹی 20 کپتان بابراعظم اور لیگ سپنر یاسر شاہ کے ہمراہ اے کیٹگری کا حصہ تھے تاہم اب نئی کیٹگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔                                                                 
وقت اشاعت : 08/05/2020 - 16:38:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :