سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن کورونا سے چل بسے

ہفتہ 9 مئی 2020 14:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) سابق لیجنڈری باکسر جمی گالن عالمی وبا کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔معروف گلوکار و میزبان فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے قریبی دوست جمی گالن کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نیویارک میں موجود اپنے ایک قریبی دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

فخر عالم کا کہنا تھا کہ جمی گالن باکسر، فائٹر اور دلوں کے چمپئن تھے، انہوں نے بتایا کہ جمی نے انہیں ہارلیم کی ثقافت کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کیں۔فخر عالم نے لکھا کہ فٹبال کے ’دادا‘ مانے جانے والے جمی نے انہیں اپنی باکسنگ سمیت زندگی کی دیگر کہانیاں بھی سنائیں۔انہوں نے اپنے دوست کی موت پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے دوسری دنیا میں آسانی ی دعا کی۔واضح رہے کہ نیویارک میں موجود 89 سالہ جمی گالن میں اپریل کے اواخر میں کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروایا گیا۔
وقت اشاعت : 09/05/2020 - 14:08:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :