کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال ہونی چاہیے،باکسر عامر خان

بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیں کرنا چاہتا، بڑے معاوضے کے باوجود میں باکسنگ کے دستیاب نہیں ہوں گا، انٹرویو

اتوار 10 مئی 2020 14:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق عالمی چمپئن عامر خان کا کہنا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیں کرنا چاہتا، بڑے معاوضے کے باوجود میں باکسنگ کے دستیاب نہیں ہوں گا۔عامرخان نے کہا کہ اپنے کیرئیر کا مداحوں کے سامنے اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں ، کورونا وائرس کے باوجود باکسنگ بحال ہونی چاہیے۔دوسری جانب برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں جزوقتی طور پر باکسنگ بحال ہونے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2020 - 14:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :