مدرز ڈے، کھلاڑیوں کا اپنی مائوں کو خراج تحسین

اپنا پہلا بلّا ماں کی کل جمع پونجی سے خریدا تھا ،بابر اعظم …امی جان میرے زندگی میں سب کچھ کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ ، حسن علی والدہ کو بہت یادکر رہا ہوں، جب وہ میرے پاس تھیں تو روز مدر ڈے ہوتا تھا، کامران اکمل …کیا رہ گیا جہاں میں جب ماں ہی نہیں رہی ، اظہر محمود

اتوار 10 مئی 2020 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) مدرز ڈے کے موقع پر قومی کھلاڑیوں نے اپنی مائوں کو محبت بھرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا بلّا 1500 روپے میں خریدا تھا جو ان کی ماں کی کل جمع پونجی تھی۔انہوں نے کہا کہ ماما جی نے انہیں بلّا خریدنے کیلئے سب پیسے دے دیے تھے، اٴْن کا کہنا تھا کہ اپنی مائوں کی قدر کریں، جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹر حسن علی نے کہا کہ مدرز ڈے بہت بہت مبارک ہو، امی جان میرے زندگی میں سب کچھ کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔کامران اکمل نے کہا کہ والدہ کو بہت یادکر رہا ہوں، جب وہ میرے پاس تھیں تو روز مدر ڈے ہوتا تھا۔اٴْنہوں نے کہا کہ اپنے والدین کی قدر کریں، ان کی عزت کریں، وہ اسی کی حقدار ہیں۔کرکٹر اظہر محمود نے کہا کہ کیا رہ گیا جہاں میں جب ماں ہی نہیں رہی، ایسا لگا جسم میں جان ہی نہیں رہی۔ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا کہ مائوں کا بچوں کی زندگیوں پر جو اثر ہوتا ہے، اس کا کوئی جوڑ نہیں۔
وقت اشاعت : 10/05/2020 - 14:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :