تائیوان، بیس بال اسٹیڈیم کے دروازے تماشائیوں کیلئے کٴْھل گئے

ایک ہزار تماشائیوں نے فیس ماسک اور سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے میچ دیکھا

اتوار 10 مئی 2020 14:20

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء)تائیوان میں اسٹیڈیم کے دروازے تماشائیوں کیلئے کھول دیے گئے ہیں، تماشائیوں کی بڑی تعداد بیس بال میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تائیوان کے دارلحکومت نیو تائی پے میں حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد بیس بال کے شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے جہاں ایک ہزار تماشائیوں نے فیس ماسک اور سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے میچ دیکھا۔

داخلے سے قبل تماشائیوں کا درجہ حرارت بھی چیک کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی چیزیں لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔زینزوانگ بیس بال اسٹیڈیم میں فوبون گارڈینز اور یونی پریزیڈنٹ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں جہاں شایقین نے خوب ہلا گلا کیا وہیں ڈرمز کی آوازوں سے اسٹیڈیم گونجتا رہا۔واضح رہے کہ میچ میں گارڈینز نے فتح حاصل کی۔
وقت اشاعت : 10/05/2020 - 14:20:15