سپاٹ فکسنگ کے جرم میں افغان کرکٹر شفیق اللہ پر 6 سال کی پابندی عائد

سالہ شفیق اللہ نے افغانستان کی جانب سے 24 ایک روزہ اور 46 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں،رپورٹ

پیر 11 مئی 2020 15:13

سپاٹ فکسنگ کے جرم میں افغان کرکٹر شفیق اللہ پر 6 سال کی پابندی عائد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شفیق اللہ شفیق پر 6 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شفیق اللہ شفیق نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے تمام الزامات قبول کرلیے ہیں جس کے بعد ان پر 6 سال تک ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے سی بی کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز شفیق اللہ شفیق پر الزام تھا کہ انہوں نے افغان پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی بلکہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں بھی ساتھی کرکٹر کو فکسنگ پر اکسایا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شفیق اللہ شفیق نے غلطی مان کر تعاون کا وعدہ کیا ہے، اس لیے ان پر صرف 6 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔30 سالہ شفیق اللہ نے افغانستان کی جانب سے 24 ایک روزہ اور 46ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 15:13:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :