فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں، رئیس خان

پیر 11 مئی 2020 21:15

فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں، رئیس خان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) مارٹا ویمن فٹ بال کلب کراچی کے بانی و صدر رئیس خان نے کہا ہے کہ فٹ بال سمیت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں ۔ کورونا وائرس کے باعث 2 مہینوں سے زائد سپورٹس کی تمام سرگرمیاں بند ہیں اور کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعتکاروں سمیت مختلف شعبہ جات کی طرح مستحق کھلاڑیوں کیلئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔

(جاری ہے)

رئیس خان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جن پر عمل کر کے فٹ بال سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جا سکتی ہیں۔ ملک میں سپورٹس کا شعبہ پہلے ہی مصائب کا شکار ہے لاک ڈائون کے باعث فٹ بال سمیت تمام سپورٹس کے ایونٹ بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارٹا ویمن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کو آن لائن فزیکل فٹنس کیلئے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے گرائونڈ میں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ فٹ بال سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت فوری طور پر بحال کی جائیں کھلاڑی تذبذب کا شکار ہیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2020 - 21:15:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :