پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان کا سید نور احمد شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 12 مئی 2020 13:25

پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان کا سید نور احمد شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد انور نے خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری سید نور احمد شاہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی صوبے میں فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/05/2020 - 13:25:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :