ملک میں گراس روٹ سطح پر ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، یاسمین اختر

منگل 12 مئی 2020 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) قومی خواتین ٹیبل ٹینس ٹیم کی کوچ یاسمین اختر نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر ٹیبل ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باوجود ان خواتین کھلاڑیوں نے دنیا میں اپنا ایک مقام بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر کئی میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں یاسمین اختر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وبائ سے دوچار ہے اور اس وبائ نے ہمارے کھیلوں کے میدان بھی ویران کر دیئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ چند دنوں کی بات ہے جب ہماری حکومت اس موذی وبائ پر قابو پا لے گی اور ہم دوبارہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور نہ ہی اپنے گھروں والوں باہر جانے دیں اگر مجبوری کے تحت باہر جانا بھی ہو تو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے باہر جائے، دن میں بار بار ہاتھوں کو صاف پانی سے دھوئیں، منہ اور ناک پر ماسک رکھیں، وقت پر سوئیں اور وقت پر جاگئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی گھروں میں ہی رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوورنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے لاک ڈائون ضروری ہے عوام حوصلہ رکھیں زندگی بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے اور عوام سماجی فاصلوں کا خیال رکھے، لوگوں سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں۔ اجتماعات اور ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
وقت اشاعت : 12/05/2020 - 15:47:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :