عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مالی مسائل سے دوچار افغانستان کرکٹ بورڈ کا کوچز کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ

مئی کی تنخواہوںمیں 25فیصد کمی ،جون میں دورہ زمبابوے منسوخ ہونے کی صورت میں افغانستان کرکٹ بورڈ میں کٹوتی 50 فیصد ہو گی

بدھ 13 مئی 2020 15:20

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مالی مسائل سے دوچار افغانستان کرکٹ بورڈ کا کوچز کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مالی مسائل سے دوچار افغانستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ میں کوچز کی مئی کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کر دی گئی ہے ،جون میں دورہ زمبابوے منسوخ ہونے کی صورت میں افغانستان کرکٹ بورڈ میں کٹوتی 50 فیصد ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو تین ماہ کی تنخواہیں دی جاچکی ہیں جبکہ آئندہ تنخواہوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔کٹوتی سے متاثرین میں افغانستان کرکٹ بورڈ کیہیڈ کوچ لانس کلوزنر اور بیٹنگ کوچ ایچ ڈی ایکرمین شامل ہیں اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے اسسٹنٹ کوچ نوروز مینگل کی تنخواہ بھی کٹے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث یہ بچت مہم کا حصہ ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 15:20:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :