پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ اور کھلاڑیوں کی کٹیگری جاری کردی

بدھ 13 مئی 2020 21:48

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ اور کھلاڑیوں کی کٹیگری جاری کردی
لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ برائے 2020-21 جاری کر دی۔ لسٹ کے مطابق کٹیگری اے میں اظہر علی (سینٹرل پنجاب)‘ بابراعظم (سینٹرل پنجاب/کراچی کنگز)‘ شاہین شاہ آفریدی(ناردرن/لاہور قلندرز)جبکہ کٹیگری بی میںعابد علی (سندھ/لاہور قلندرز)‘ اسد شفیق(سندھ/ ملتان سلطانز)‘حارث سہیل (بلوچستان)‘ محمد عباس (سدرن پنجاب)‘ محمد رضوان (خیبرپختونخوا/کراچی کنگز)‘ سرفراز احمد (سندھ/کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)‘ شاداب خان (ناردرن/اسلام آباد یونائیٹڈ)‘ شان مسعود (سدرن پنجاب/ملتان سلطانز) اور یاسر شاہ (بلوچستان/پشاور زلمی) شامل ہیں‘اسی طرح کٹیگری سی میںفخر زمان (خیبرپختونخوا/لاہور قلندرز)‘ افتخار احمد (خیبرپختونخوا/کراچی کنگز)‘ عماد وسیم (ناردرن/کراچی کنگز)‘ امام الحق (بلوچستان/پشاور زلمی)‘ نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب/کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) اور عثمان شنواری (خیبرپختونخوا/لاہور قلندرز) شامل ہیں‘ایمرجنگ پلیئرز میں حیدر علی (ناردرن/پشاور زلمی)‘ حارث رؤف (ناردرن/لاہور قلندرز) اور محمد حسنین (سندھ/کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)شامل ہو نگے۔

(جاری ہے)

سینٹرل کٹریکٹ لسٹ میں شامل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نسیم شاہ کو کم عمر ترین باؤلر کی حیثیت سے میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں اور ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے‘ انہوں نے یہ اعزازات سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچوں کے دوران حاصل کئے۔ افتخار احمد نے گذشتہ سیزن میں پاکستان کی جانب سے 2 ٹیسٹن اور 2 ون ڈے اور7 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی‘ اس دوران ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ان کی کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ دیگر تمام بلے بازوں سے بہتر رہی۔

اسی طرح نسیم شاہ کین باؤلنگ پارٹنر شاہین شاہ آفریدین کا شماران4 کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں نئے کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے‘ بائیں ہاتھ کین فاسٹ باؤلر نے گزشتہ سیزن کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کین جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کین تھیں‘گذشتہ سیزن میں 18 ٹیسٹ اور 2 ٹی ٹونٹی وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کو اے کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں میں 174 رنز اور ایک ون ڈے میچ میں 74رنز بنانے والے عابد علی،گذشتہ پا نچ ٹیسٹ میچوں میں 212 رنز اور وکٹوں کے پیچھی16شکار، گذشتہ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 50 رنز اوروکٹوں کین پیچھے 2 شکار کرنے والے محمد رضوان اورگذشتہ پانچ ٹیسٹن میچوں میںن 396 رنز بنانے والے شان مسعودکو بی کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی ہے‘ا س کے علاوہ پی سی بی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئی ایمرجنگ پلیئر کیٹیگری تشکیل دی ہے۔

جس میں ابتدائی طور پر باصلاحیت نوجوان بلے باز حیدر علی اور نوجوان فاسٹ باؤلرز محمد حسنین اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ڈومیسٹک سیزن 2019-20 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکین قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے یا بین الاقوامی کرکٹ کے دروازین پر دستک دینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پی سی بی ان کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں آمدن کو بڑھانے پر غور کررہا ہے۔ حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تاہم تینوں کھلاڑی بدستور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئین دستیاب ہوں گے‘اُدھرفہرست میں شامل امام الحق، سرفراز احمداور یاسر شاہ کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 13/05/2020 - 21:48:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :