پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز منسوخ کر دی گئی

قومی کرکٹ ٹیم کو یورپی ملک کا جولائی میں دورہ کرنا تھا، 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانا تھی

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 مئی 2020 19:56

پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز منسوخ کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2020ء) پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز منسوخ کر دی گئی، قومی کرکٹ ٹیم کو یورپی ملک کا جولائی میں دورہ کرنا تھا، 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانا تھی۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ اور پاکستان کے کرکٹ حکام نے جولائی میں شیڈول سیریز منسوخ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث آئر لینڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شیڈول کرکٹ سیریز ملتوی ہونے کا قوی امکان تھا۔

کرونا وائرس پھیلاو کے باعث آئرلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز خدشات کا شکار ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 12 اور 14 جولائی کو آئر لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے تھے لیکن موجودہ صورت حال میں یہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ہالینڈ پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے جولائی میں ہالینڈ کے خلاف بھی تین ون ڈے میچز کھیلنا تھے۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز حکام 15 مئی کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے جس میں سیریز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز اگست کے ماہ سے ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان طے شدہ 3 ٹیسٹ میچز کی بجائے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل 15 مئی کو کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ سیریز کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔
                        
وقت اشاعت : 14/05/2020 - 19:56:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :