فاف ڈیوپلیسی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے دوہرے قرنطینہ کی تجویز

ٹورنامنٹ سے دو ہفتے قبل آسٹریلیا جاکر آئسولیشن اختیار کریں اور پھر ٹورنامنٹ کھیلیں ، جنوبی افریقہ سابق کپتان

جمعہ 15 مئی 2020 22:06

فاف ڈیوپلیسی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے دوہرے قرنطینہ کی تجویز
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہاہے کہ رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد میں کھلاڑیوں کو دو ہفتوں کے قرنطینہ کرکے کورونا وائرس کے باوجود بین الاقومای ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوپلیسی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی رلڈ کپ کو اس صورت میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے لیکن کورنا وائرس کے باعث کھیلوں کے بڑے ٹورنامنٹس کی منسوخی اور بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے بعد ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی پر خدشات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فاف ڈیوپلیسی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کئی ممالک کے لیے سفری مسائل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ آسٹریلیا دیگر ممالک کی طرح متاثر نہیں ہوا ہے لیکن بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ یا بھارت سے لوگوں کو وہاں پہنچانا زیادہ خطرناک ہے کیونکہ یہ ان کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے کہا کہ لیکن ٹورنامنٹ سے دو ہفتے قبل آسٹریلیا جاکر آئسولیشن اختیار کریں اور پھر ٹورنامنٹ کھیلیں اور اس کے بعد مزید ہفتے آئسولیشن میں رہیں، جو حقیقت میں ممکن ہے۔
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 22:06:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :