پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے معاملات طے پاگئے

دونوں کرکٹ بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد سیریز کے انعقاد کا طریقہ کار طے کر لیا، پاکستانی ٹیم جولائی میں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ جائے گی، سفر کے تمام اخراجات انگلش کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 مئی 2020 23:19

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے معاملات طے پاگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مئی 2020ء ) پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کیلئے معاملات طے پاگئے، دونوں کرکٹ بورڈ نے طویل مشاورت کے بعد سیریز کے انعقاد کا طریقہ کار طے کر لیا، پاکستانی ٹیم جولائی میں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ جائے گی، سفر کے تمام اخراجات انگلش کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز کیلئے دونوں کرکٹ بورڈز نے معاملات طے کر لیے ہیں۔

پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں اہم پیش ہوئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طے پانے والے معاملات کے مطابق پاکستانی ٹیم چارٹر طیارے سے انگلینڈ پہنچے گی۔ چارٹر طیارے کے اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جو ستمبر میں اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ہے۔

15 کھلاڑیوں کے ہمراہ 10 بیک اپ کھلاڑی رکھنے کی تجویز ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے ٹیسٹ سے کم از کم دو ہفتے پہلے پہنچے گی اور کم از کم 10 روز قرنطینہ میں بھی رہے گی۔ قرنطینہ میں رہنے کی مدت کا فیصلہ مقامی شعبہ ہیلتھ کی ہدایات کے مطابق ہوگا۔ سکواڈ کو خصوصی پرواز سے انگلینڈ لے جانے کی تجویز ہے۔
                                            
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 23:19:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :