سابق بنگلہ دیشی کلب کرکٹر صاجب داس کورونا کا شکار

ایک ہفتے قبل فیملی کے ساتھ اپنے سسرال گئے تھے جہاں انہیں اور انکی والدہ کو وائرس لگا، دونوں کو قرنطینہ کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 مئی 2020 13:48

سابق بنگلہ دیشی کلب کرکٹر صاجب داس کورونا کا شکار
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مئی 2020ء ) بنگلہ دیش کے سابق کلب کرکٹر صاجب داس کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔وہ ایک ہفتے قبل فیملی کے ساتھ مداری پور سے اپنے سسرال صدرپور،فرید پور گئے تھے جہاں سے انہیں اور ان کی والدہ کو وائرس لگا جس کے بعد دونوں کو وہیں پر قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا اور جب سے دنیا بھر میں 42 لاک سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جب کہ 3 لاکھ افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک بھی ہوئے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں عالمی معیشت کو 58 کھرب ڈالر سے 88 کھرب ڈالر خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے جو عالمی شرح نمو کے 6.4 سے 9.7 فیصد کے برابر ہوگا۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ میں ایشیا اور پیسیفک میں 3 ماہ میں وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں 17 کھرب ڈالر اور 6 ماہ کی صورت میں 25 کھرب ڈالر خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ چین کو 11کھرب ڈالر سے 16 کھرب ڈالر کا خسارہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے نئے تجزیے میں 3 اپریل کو جاری کی گئی رپورٹ کے تجزیات کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس میں عالمی خسارے کا تخمنیہ 20 کھرب ڈالر سے 41 کھرب ڈالر تک لگایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی حکومتیں عالمی وبا کے اثرات پر تیزی سے ردعمل دے رہی ہیں اور مالی آسانیوں، صحت پر اخراجات میں اضافہ اور آمدن اور ریونیو کے خسارے پر قابو پانے کے لیے براہ راست تعاون جیسے اقدامات کررہی ہیں۔ علاوہ ازیں اس کے مطابق حکومتوں کی مستحکم کوششیں ان اقدام پر مرکوز ہیں کہ یہ اقدامات کوورنا وائرس کے معاشی اثرات میں 30 سے 40 فیصد کم کرسکتے ہیں جس سے عالمی معاشی خسارہ 41 کھرب ڈالر سے 54 کھرب ڈالر تک کم ہوسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 13:48:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :