اتھلیٹکس کے عالمی لیکچرار پرویز سعید میر کا سابق کپتان کرنل (ر) محمد اسلم گشکوری کی وفات پر اظہارتعزیت

ہفتہ 16 مئی 2020 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر و اتھلیٹکس کے عالمی لیکچرار ونگ کمانڈر ریٹائرڈ پرویز سعید میر نے قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد اسلم گشکوری کی وفات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں والی بال کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 14:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :