میں صبح اٹھنے کی عادی نہیں،ثانیہ مرزا کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی

ہفتہ 16 مئی 2020 14:24

میں صبح اٹھنے کی عادی نہیں،ثانیہ مرزا کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ثانیہ مرزا نے ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو میں وہ دھوپ کا چشمہ لگائی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ثانیہ مرزا سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ صبح 7 بجے اٹھ کر چہل قدمی کرتی ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ہاں میں چہل قدمی کرتا ہوں، انہوں نے حیرانی کا اظہار کرکے دوبارہ پوچھا صبح 7 بجے۔

ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں صبح اٹھنے کی عادی نہیں ہوں۔یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نیفیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی، وہ بھارت کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ،انہوں نے انعامی رقم کورونا فنڈ میں جمع کرادی۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 14:24:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :