ترک فٹبالرنے 5سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

بیٹے کو اس لئے ماردیا کیونکہ وہ مجھ سے پیار نہیں کرتا تھا: کیوہر ٹوکٹاس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 مئی 2020 15:35

ترک فٹبالرنے 5سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
استنبول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مئی 2020ء ) ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، قاتل نے لوگوں کو بتایا تھا کہ بچہ کورونا وائرس میں مبتلا تھا، ملزم نے 11دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ان حالات میں بھی ترکی سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی کیوہر ٹوکٹاس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا ہے، فٹ بالر نے کہا کہ اس نے اپنے بچے کو23اپریل کو ہی مار دیا تھا جو دن ترکی میں بچوں کیلئے منایا جاتا ہے۔کیوہر نے کہا کہ بیٹے کا گلا گھونٹنے کے بعد اس نے مدد کیلئے قریبی لوگوں کو بلایا اور کہا کہ بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جس پر بچے کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی دو گھنٹے کے اندر ہی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

ملزم کیوہر ٹوکٹاس نے اس واقعہ کے 11 دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے چار مئی کو اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔فٹ بالر نے کہا کہ اس نے بچہ کو اس لئے ماردیا کیونکہ وہ اس سے پیار نہیں کرتا تھا، وہ پولیس کے پاس گیا، کیونکہ یہ گھناؤنی حرکت کرنے کے بعد اس کو گھٹن محسوس ہورہی تھی، اور اس کا ضمیر اسے ملامت کررہا تھا۔یاد رہے کہ کیوہرٹوکٹاس فی الحال ایمچیور لیگ کی ٹیم بورسا ییلدیریمسپور کی جانب سے کھیلتے ہیں، اس سے پہلے 09-2008ء کے درمیان وہ ہاسیٹیپپو کی جانب سے کھیلے تھے جو ترکی کی سب سے بڑی لیگ کا بڑا کلب ہے۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 15:35:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :