کشمیر کے لوگوں نے مجھے جو پیار دیا ہے اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا،شاہد آفریدی

کشمیر آنے کی خواہش دل میں موجود تھی جو آج پوری ہورہی ہے آج جو راشن دے رہا ہوں وہ کسی پر احسان نہیں کررہا بلکہ آپ لوگوں کا حق ہے جو آپ تک پہنچا رہا ہوں، لائن آف کنٹرول کے 500گھرانو ں میں فوڈ پیکیج کی تقسیم کے دوران گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2020 22:07

کشمیر کے لوگوں نے مجھے جو پیار دیا ہے اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا،شاہد آفریدی
ہجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) شہرہ آفاق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگوں نے مجھے جو پیار دیا ہے اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکتا۔کشمیر آنے کی خواہش دل میں موجود تھی جو آج پوری ہورہی ہے۔آج جو راشن دے رہا ہوں وہ کسی پر احسان نہیں کررہا بلکہ آپ لوگوں کا حق ہے جو آپ تک پہنچا رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ہجیرہ میں لائن آف کنٹرول کے 500گھرانو ں میں فوڈ پیکیج کی تقسیم کے دوران کیا۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر پونچھ ارشد محمود جرال، ڈاکٹر کشمالہ جمیل اور دیگر نے خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض آس فائونڈیشن کے چئیر مین سردار زاہد حنیف نے انجام دیئے۔تقریب میں ضلع و مقامی انتظامیہ کے آفیسران کے علاوہ الخدمت فائونڈیشن اور آس فائونڈیشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کرکٹر شاہد آفریدی کو ہجیرہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہمارے سروں پر دو مصیبتیں ہیں ایک کرونا کی وبا ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہے اور دوسری مودی سرکار کے مظالم جو پوری لائن آف کنٹرول پر جاری ہیں۔

انھوں نے شاہد آفریدی سے اپیل کی کہ وہ سیاسی و سفارتی سطح پر کشمیریو ں کی حمایت کریں اور بین الاقوامی فورمز پر ہماری آواز اٹھائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار زاہد حنیف نے کہاکہ کرونا بحران کے ساتھ ہی یہاں پر آس فائونڈیشن، ہجیرہ کمیونٹی، الخدمت فائونڈیشن سمیت دیگر رفاعی ادارے اپنی خدمت میں لگ گئے اور اپنے وسائل میں رہ کر یہاں کی عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ ۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 22:07:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :