شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے ،انہوں نے میرا ون ڈے کرئیر تباہ کیا‘ دنیش کنیریا

ہفتہ 16 مئی 2020 23:45

شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے ،انہوں نے میرا ون ڈے کرئیر تباہ کیا‘ دنیش کنیریا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی دنیش کنیر یا نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی ہمیشہ میرے خلاف رہے اورانہوںنے میرا ون ڈے کرئیر تباہ کیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ہی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اور ون ڈے کرکٹ میں بھی سابق کپتان نے ہمیشہ ہی میری مخالفت کی، ان کی وجہ سے ہی ون ڈے کریئر میں صلاحیتوں کے اظہار سے محروم رہا اور محدود اوورز کی کرکٹ میں کیریئر ہی ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کا ہمیشہ ہی اسی طرح کا رویہ ہو تو اس کی کوئی خاص وجہ ہو سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 23:45:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :