قومی والی بال کوچز کا قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) محمد اسلم گشکوری کی وفات پر اظہارتعزیت

پیر 18 مئی 2020 12:11

قومی والی بال کوچز کا قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل (ر) محمد اسلم گشکوری کی وفات پر اظہارتعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء)قومی والی بال کوچز مظہر گوجر، لائق خان اور خالد وقار نے قومی والی بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد اسلم گشکوری کی وفات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں والی بال کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 12:11:26