ٹینس اسٹار سارہ محبوب نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم پئیر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کے خلاف کھیلنا چاہوں گی، پاکستانی ٹینس سٹار کی گفتگو

پیر 18 مئی 2020 12:11

ٹینس اسٹار سارہ محبوب نے ثانیہ مرزا کے ساتھ ڈریم پئیر بنانے کی خواہش ظاہر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنا ڈریم پئیر بتاتے ہوئے ڈبلز میں ان کیساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ایک انٹرویومیں ٹینس پلیئر سارہ محبوب نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم پلیئر کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلیئرز کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

سارہ نے کہا کہ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کے خلاف کھیلنا چاہوں گی کیونکہ ولیمز سسٹرزکی جوڑی کی ڈبلز میں کامیابیاں غیر معمولی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، مکسڈ ڈبلز میں ان کے ساتھ پئیر بنائوں گی۔سارہ محبوب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مکسڈ ڈبلز میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر رافیل نڈال اور ماریا شراپووا کا مقابلہ کروں گی ۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 12:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :