کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف کی اسنوکر کلبز کھولنے کی اپیل

پیر مئی 13:00

کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف کی اسنوکر کلبز کھولنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) کورونا وائرس سے پریشان ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف نے اسنوکر کلبز کھولنے کی اپیل کردی۔ ایک ویڈیو پیغام میں محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام اعلی حکام کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود میرا زریعہ معاش اسنوکر کلب ہے۔

(جاری ہے)

مجھ سمیت اسنوکر سے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ کلب اور اکیڈمی سے ہی روزی روٹی چلتی ہے، دوسرا زریعہ معاش نہیں، کورونا وائرس کے باعث دو ماہ سے اسنکوکر کلبز بند ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت دیگر کاروبار کھول رہی ہے تو ہمیں اسنوکر کلبز بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/05/2020 - 13:00:10

Your Thoughts and Comments