ابھی نندن کو چوزہ اور مودی کو ڈرپوک کہنے پر بھارتی کرکٹر آفریدی سے ناراض ہوگئے

اب کبھی شاہد آفریدی اور پاکستان کے کسی بھی فرد کی حمایت نہیں کریں گے، ہر بھجن سنگھ اور یووراج سنگھ کی گفتگو

پیر 18 مئی 2020 21:55

ابھی نندن کو چوزہ اور مودی کو ڈرپوک کہنے پر بھارتی کرکٹر آفریدی سے ناراض ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اذزاد کشمیرمیں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چوزہ اور نریندر مودی کو ڈرپوک قرار دیا جس پر بڑے بڑے بھارتی کرکٹرز ان سے ناراض ہوگئے۔ایک روز قبل شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری مودی کے دل و دماغ میں ہیاور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک عرصے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا حساب مودی کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا پڑے گا۔بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ مودی دلیر بننے کی کوشش کرتا ہے مگر ہے بہت بڑا ڈرپوک۔بھارتیوں کو آئینہ دکھانے پر کئی بھارتی کرکٹرز برا مان گئے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دل کا غبار نکالنے کی کوشش کیسابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے لکھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کر رہے تھے مگر بھارتی وزیراعظم کے بارے میں ایسے کلمات برداشت نہیں کر سکتے اس لیے وہ اب کبھی آفریدی کی حمایت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ہربھجن سنگھ نے بھی بھارتی لوگوں کے دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور کہا کہ وہ اب کبھی شاہد آفریدی اور پاکستان کے کسی بھی فرد کی حمایت نہیں کریں گے۔ہربھجن اور یووراج کے علاوہ آفریدی سے ہمیشہ سوشل میڈیا پر لڑنے والے گوتم گمبھیر، شیکھردھون اور سریش رائنا نے بھی حقیقت سے آنکھیں پھیرتے ہوئے بھارتی انتہاپسندوں کو خوش کرنے کی کوشش کی اور آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 21:55:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :