ایک ہی دن میں 2 پاکستانی کرکٹرز کا ہاں بیٹیوں کی پیدائش

لیگ اسپنر یاسر شاہ اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کے ہاں ننھی پریوں کی آمد، کرکٹر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 مئی 2020 23:10

ایک ہی دن میں 2 پاکستانی کرکٹرز کا ہاں بیٹیوں کی پیدائش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2020ء) ایک ہی دن میں 2 پاکستانی کرکٹرز کا ہاں بیٹیوں کی پیدائش، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کے ہاں ننھی پریوں کی آمد، کرکٹر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اللہ نے ایک ہی روز کے دوران پاکستان کے 2 کرکٹرز کو بیٹیوں کی نعمت سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز لیگ اسپنر یاسر شاہ اور بلے باز شرجیل خان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاسر شاہ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ، الحمدللہ، اللہ نے مجھے ننھی پری سے نوازا ہے۔

دوسری جانب شرجیل خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ہی اپنی خوشی کی اطلاع دی گئی۔ شرجیل خان نے بتایا کہ ہم اپنی بچی کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے خوش ہیں، شکر الحمدللہ۔
وقت اشاعت : 18/05/2020 - 23:10:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :