کھلاڑی قومی اثاثہ ہیں، ان کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے، فضل سبحان

منگل 19 مئی 2020 11:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ڈیوس کے سابق کوچ فضل سبحان نے کہا ہے کہ کھلاڑی قومی اثاثہ ہیں اور ان کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ اس موذی امراض پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پورے ملک میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں گذشتہ 2 ماہ سے روک دی گئی تھیں، تمام سرگرمیوں کو روکنا عوام اور کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی خطرناک وباء سے بچانا تھا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی اور عوام کے مفاد میں تھا۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 11:53:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :