اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سیکرٹری شفقت رضا سے اظہار تعزیت

منگل 19 مئی 2020 11:53

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سیکرٹری شفقت رضا سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان اور جنرل سیکرٹری شیخ محمد انور نے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے سیکرٹری شفقت رضا سے ان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین محمد زمان اور دیگر ممبران مقبل حسین نقوی اور غلام مجتبیٰ بلوچ، سابق صدر سلیم چوہدری، سابق جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری اور مختلف کلبوں کے عہدیداروں سیّد تنویر احمد، عرفان خان نیازی، رانا تنویر احمد، راجہ مسعود، آصف ملک، عبدالجلیل، اظہار احمد، راجہ واجد، فرید ملک، شاہد صدیق، شفاعت اللہ نے بھی شفقت رضا کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 11:53:40