مائیکل جارڈن کے ابتدائی سیزن میں پہنے جوتے ریکارڈ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئے

1985 میں مائیکل کے لیے ڈیزائن کئے گئے ’’ائیر جارڈن‘‘ نامی شوز کی نیلامی اس کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی

منگل 19 مئی 2020 12:35

مائیکل جارڈن کے ابتدائی سیزن میں پہنے جوتے ریکارڈ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) باسکٹ بال لیجنڈ امریکا کے مائیکل جارڈن کے ابتدائی سیزن میں پہنے جوتے ریکارڈ قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگئے، 1985 میں مائیکل کے لیے ڈیزائن کئے گئے ’’ائیر جارڈن‘‘ نامی شوز کی نیلامی اس کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر کی گئی۔

(جاری ہے)

باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کے جوتے معروف کمپنی نے ائیر جارڈن کے نام سے 1985 میں ڈیزائن کیے، ایک جوتے کا سائز 13 اور دوسرے کا 13.5 پانچ ہے۔

منتظمین کو توقع تھی کہ آن لائن نیلامی میں مائیکل کے استعمال شدہ اور آٹوگراف والے یہ شوز ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوں گے تاہم ان کی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز لگی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے اسی کمپنی کے 1972 میں بنائے ’’مون شو‘‘ نامی جوتے 4 لاکھ 37 ہزار پانچ سو ڈالرز کے فروخت ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 12:35:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :