جرمن فٹبال لیگ، سماجی فاصلے کے خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا

اسپینش کلب بارسلونا اور اٹلیٹکو نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اکٹھے ٹریننگ شروع کر دی

منگل 19 مئی 2020 12:39

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) جرمن فٹبال لیگ میچ کے دوران سماجی فاصلے کے خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا ، اسپینش کلب بارسلونا اور اٹلیٹکو نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اکٹھے ٹریننگ شروع کر دی۔مییڈا رپروٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سب سے پہلے فٹبال میلہ سجانے والی لیگ میں ہرتھا برلن کے کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی مناتے ہوئے سماجی فاصلے کے ضابطے کو ہوا میں اڑا دیا۔

(جاری ہے)

کورونا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کے بجائے گلے ملتے رہے اور ہاتھ بھی ملائے۔اس پر حکام ایکشن میں آئے، پلیئرز کو ایسا کرنے سے باز کیا گویا خلاف ورزی کرنے والوں کو ریڈکار دکھا دیا۔دوسری جانب اسپین میں بھی فٹبال ٹیمیں بارسلونا اور اٹلیٹکو نے اکٹھے ٹریننگ کی، سپر اسٹار لیونل میسی سمیت کھلاڑیوں کے اِن ایکشن ہونے سے پہلے گراؤنڈ اور بالز پر جراسیم کٴْش اسپرے کیا گیا، چمپئن بارسا کے روایتی حریف کلب رل پ میڈرڈ نے بھی سخت جان مشقیں شروع کر دیں
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 12:39:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :