کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت عید گفٹ کی تقسیم

منگل 19 مئی 2020 16:00

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت عید گفٹ کی تقسیم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فردوس اتحاد ہائوس ناظم آباد پر کھلاڑیوں اور اسپورٹس آرگنائزروں کو عید گفٹ تقسیم کی شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں ایک لاکھ 73ہزار کی نقد رقم تقسیم کی گئی کھلاڑیوں کی لئے یہ عیدی پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کے چیئر مین سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم ،اسپورٹس میڈیسن آف پاکستان کے سیکریٹری ڈاکٹر سید پرویز رضوی ،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلیم صالح کی جانب سے اسپانسر کی گئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مہمان خصوصی کھیلوں کے معروف سرپرست DSPخالد جاوید نے کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کی اس موقع پر سابق ہاکی قوچ اخلاق احمد ،اسپورٹس آرگنائزر محمد ارشد ،محمد حیدر خان ،ذوالفقار عباس خان اور پولیس آفیسر ارشد حسین بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DSPخالد جاوید نے کہاکہ KBBAاور PSWAکا یہ احسن قدم ہے جو کہ وہ ہر سال عید کے موقع پر اپنے کھلاڑیوں کے لئے کرتے ہیں حاجی غلام محمد خان کی جانب سے اس پر وقار تقریب کے انعقاد کا مقصد جہاں معاشرے کے دیگر افراد ہمارے توجہ کے منتظر ہیں وہیں غریب کھلاڑی بھی عید کے موقع پر ہم سے اُمیدیں رکھتے ہیںانہوں نے کہاکہ غلام محمد خان نے جس طرح شہر کراچی میں باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کی اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر ضرور دے گا اس موقع پر تقریب کے منتظم اعلیٰKBBAکے صدر غلام محمد خان تقریب کے اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ تقریب KBBAاورPASWAکا سالانہ مشترکہ ہے جو ہر سال عید سے قبل باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے اور انشا اللہ یہ تقریب ہر سال ہوتا رہیگا DSPخالد جاوید نے محکمہ پولیس کی جانب سے منتظمین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر ملک کے نامور کھیلوں کی شخصیت اسحاق پٹیل نے ملک و قوم خصوصاً دنیا میں چھائی کرونا وائرس کی وبا سے چھٹکارہ اور کشمیر وفلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاء کرائی۔

وقت اشاعت : 19/05/2020 - 16:00:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :