خواتین میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت ہے،حاجی غیاث الدین

جب حالات سازگار ہوں تو پاکستان فٹ بال فیڈریشن گراس روٹ سطح پر خواتین کے انڈر -13 اور انڈر-16 کے مقابلوں کا انعقاد کرے، گفتگو

بدھ 20 مئی 2020 12:32

خواتین میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت ہے،حاجی غیاث الدین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کرونا وائرس کی وباء پوری دنیا پھیل چکی ہے اور اس پر قابو پانے لئے لاک ڈائون بہت ضروری ہے اور کرونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی ملکوں میں کھلاڑیوں کی بھی کرونا وائرس کے باعث اموات ہوچکی ہیں۔

حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث جب حالات سازگار ہوں تو پاکستان فٹ بال فیڈریشن گراس روٹ سطح پر خواتین کے انڈر -13 اور انڈر-16 کے مقابلوں کا انعقاد کرے، کیونکہ خواتین کی قومی فٹ بال چمپئن شپ تو روواں سال جنوری میں ہوچکی ہے،کرونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث عوام اور کھلاڑیوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہئے اور گھروں سے غیر ضروری طور باہر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

(جاری ہے)

حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور بیرون ممالک ان کھلاڑیوں نے ہی کھیلوں کے ذریعے ملک کانام روشن کرنا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزش نہ چھوڑیں بلکہ گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتتاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کرونا وائرس کی وبائ سے بچا جا سکے۔
وقت اشاعت : 20/05/2020 - 12:32:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :