خواتین فٹ بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے، حاجی غیاث الدین بلوچ

بدھ 20 مئی 2020 13:04

خواتین فٹ بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے، حاجی غیاث الدین بلوچ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میںخواتین فٹ بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن گراس روٹ سطح پر زیادہ سے زیادہ مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا پھیل چکا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے لاک ڈائون کرنا بہت ضروری ہے اور کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی ملکوں میں کھلاڑیوں کی بھی کورونا وائرس کے باعث اموات ہو چکی ہیں۔

حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جب حالات سازگار ہوں تو پاکستان فٹ بال فیڈریشن گراس روٹ سطح پر خواتین کے انڈر۔

(جاری ہے)

13 اور انڈر۔16 کے مقابلوں کا انعقاد کرے کیونکہ خواتین کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ تو رواں سال جنوری میں ہو چکی ہے لیکن گراس روٹ سطح پر یہ مقابلے کئی سالوں سے نہیں ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وباء کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عوام اور کھلاڑیوں کو اپنے گھروں میں رہنا چاہئے اور گھروں سے غیر ضروری طور باہر باہر نہ نکلیں۔

حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور سفیر کا درجہ رکھتے ہیں اور بیرون ممالک ان کھلاڑیوں نے ہی کھیلوں کے ذریعے ملک کانام روشن کرنا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے ورزش نہ چھوڑیں، گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کی وباء سے بچا جا سکے۔
وقت اشاعت : 20/05/2020 - 13:04:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :