امریکی اداکارڈیوائن جانسن کا سابق ریسلر شاد گیسپارڈ کی موت پر تعزیتی پیغام

جمعرات 21 مئی 2020 12:26

امریکی اداکارڈیوائن جانسن کا سابق ریسلر شاد گیسپارڈ کی موت پر تعزیتی پیغام
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) امریکی اداکار ڈیوائن جانسن نے سابق ریسلر شاد گیسپارڈ کی موت پر تعزیتی پیغام جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

انہو ںنے اپنے پیغام میںکہا کہ انہیں شاد گیسپارڈ کی موت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا اور ان کی تمام تر ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ شاد گیسپارڈ ونیس بیچ پر اپنے دس سالہ بیٹے کے ساتھ تھے کہ حادثہ رونما ہو گیا اور اس دوران انہوں نے لائف گارڈز کو اپنے بیٹے کو بچانے کا کہا اور خود ڈوب گئے اور جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
وقت اشاعت : 21/05/2020 - 12:26:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :