کرونا ،پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عید الفطر کے بعد آن لائن باکسنگ چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کردیا

چمپئن شپ کا مقصد کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء کے باعث صحت مندانہ سہولیات اور تربیت فراہم کرنا ہے، ناصر تنگ

جمعہ 22 مئی 2020 14:31

کرونا ،پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عید الفطر کے بعد آن لائن باکسنگ چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر تنگ نے بھی کرونا وائرس کے باعث عید الفطر کے بعد آن لائن باکسنگ چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کا مقصد کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء کے باعث صحت مندانہ سہولیات اور تربیت فراہم کرنا ہے، چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے حوالے سے تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے علاوہ منسلک اداروں کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، عالمی کوالیفائینگ رائونڈ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی کوالیفائینگ رائونڈ آئندہ برس مارچ یا اپریل میں منعقد ہوگا جس کے مقام کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو تربیت کرنے کا موقع ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عالمی کوالیفائینگ رائونڈ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیت کے لئے قازقستان بھیجنے پر بات چیت ہو رہی ہے اس سلسلہ میں قازقستان باکسنگ فیڈریشن کو بھی خط لکھا دیا گیا ہے اور کم از کم پانچ کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے ضرور بھیجا جائیگا، ملک میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کرنل ناصر تنگ نے کہا کہ ملک میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ دیگر کھیلوں کی طرح باکسنگ کے کھیل پر بھی توجہ دے تاکہ اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا جا سکے، کرونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہاہے اور کھلاڑی بھی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اس لئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے آن لائن مقابلے منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ عید الفطر کے بعد آئندہ ماہ جون میں منعقد ہوگا۔

وقت اشاعت : 22/05/2020 - 14:31:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :