پہلی آن لائن تائیکوانڈو چمپئن شپ کا ٹائٹل سندھ نے جیت لیا

جمعہ 22 مئی 2020 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) پہلی آن لائن تائیکوانڈو چمپئن شپ کا ٹائٹل سندھ نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

سندھ نے 264پوائنٹس کیساتھ آن لائن تائیکوانڈو چمپئن شپ اپنے نام کی ،چمپئن شپ میں پنجاب 248پوائنٹس کیساتھ دوسری، خیبر پختونخوا 189پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہا ،آن لائن تائیکوانڈو چمپئن شپ میں 36غیرملکیوں سمیت 400پلیئرز نے حصہ لیا ،انڈر 11بوائیز گروپ ون کیٹگری میں پنجاب کے اوایس کبیر نے سونے کا میڈل جیتا ،سینئر گروپ ون کیٹگری کا ٹائٹل خیبر پختونخوا کے محمد قیصر کے نام رہا
وقت اشاعت : 22/05/2020 - 22:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :