بنگلہ دیشی کرکٹ آفیشل کورونا وائرس کا شکار

وباء کی علامات یا بخار نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے :ڈائریکٹر بی سی بی ، چیئرمین ویمنز ونگ شفیع العالم چودھری

ہفتہ 23 مئی 2020 21:08

بنگلہ دیشی کرکٹ آفیشل کورونا وائرس کا شکار
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اور ویمنز ونگ کے چیئرمین شفیع العالم چودھری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی- انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اگرچہ ان میں وبائ کی علامات یا بخار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 اب 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکی ہے جب کہ 3 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

بزاریل جہاں کے صدر نے عالمی وبا کے پھیلاؤ پر لاک ڈاؤن اور دیگر احتیاطی اقدامات کی مخالفت کی تھی آج اس فیصلے کے نتائج بھگت رہا ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر یعنی 3 لاکھ 30 ہزار 890 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 48 ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ 35 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 6 ہزار 88 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 447 ہوگئی۔مہاراشٹر میں اموات کی تعداد دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جہاں اب تک ایک ہزار 454 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں وبائی امراض کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 583 ہوگئی۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 48 ہزار سے زائد افراد وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
وقت اشاعت : 23/05/2020 - 21:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :