سری لنکن کرکٹر شیہان مادوشناکا منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

شیہان کو پننالا سے گرفتار کیا گیا جب وہ ایک شخص کے ساتھ کار میں جارہے تھے، انکے پاس سے 2 گرام ہیروئن برآمد ہوئی :پولیس حکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 مئی 2020 13:29

سری لنکن کرکٹر شیہان مادوشناکا منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی 2020ء ) سری لنکن پولیس نے بین الاقوامی کرکٹر شیہان مادو شناکا کو ہیروئن رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ سری لنکن حکام نے شیہان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے پاس سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ سری لنکن قومی کرکٹ ٹیم کے 25 سالہ رکن شیہان مادوشناکا جنہوں نے 2018ء میں اپنے ڈیبیو میچ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی، کو مجسٹریٹ نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دے دیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیہان کو پننالا سے ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا، جب وہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث قومی سطح پر کرفیو کے دوران ایک شخص کے ساتھ کار میں جارہے تھے، ان کے پاس سے 2 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ شیہان مادوشناکا نے بنگلہ دیش کیخلاف صرف 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انجریز کے باعث تاحال وہ کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیل سکے۔ سری لنکا منگل سے ملک بھر میں نافذ کرفیو میں نرمی کرے گا تاہم اب تک پولیس کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی پر 65 ہزار افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔                                                                                                                              
وقت اشاعت : 26/05/2020 - 13:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :